موسمیاتی تبدیلی پر اقوامِ متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی

Published On 09 August,2021 04:40 pm

نیو یارک: (دنیا نیوز) موسمیاتی تبدیلی پر اقوامِ متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2030ء تک عالمی حدت میں 1.5 ڈگری تک اضافہ ہوجائے گا۔

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائیوں میں درجہ حرارت مزید بڑھے گا، گلوبل وارمنگ میں انسانی کردار حد سے زیادہ ہے، دنیا کو ہیٹ ویو، بارشوں اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زمین کا کوئی خطہ اس سے محفوظ نہیں رہ سکے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے یہ انسانیت کے لیے بہت بڑے خطرے کی بات ہے۔
 

Advertisement