طالبان دنیا کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں:چینی وزیر خارجہ

Published On 27 October,2021 10:31 pm

تہران :(دنیا نیوز)چینی وزیر خارجہ وانگ ژئی نے کہا ہے کہ طالبان دنیا کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

ایران میں جاری افغانستان مذاکرات سے ویڈیو لنک کےذریعے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کی تعمیر و ترقی میں مدد دی جبکہ طالبان دنیا کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے نتائج سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانا چاہیے جبکہ افغان عوام کی امداد کے لئے این جی اوز اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

افغانستان مذاکرات کے حوالےسے بات کرتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک امریکی اورنیٹو افواج کو اپنی سرزمین پر آنے نہ دیں جبکہ افغانستان سے انخلا کے بعد نیٹو اور امریکی افواج کابل کے پڑوس میں آنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔
 

Advertisement