لیور پول میں ٹیکسی دھماکہ، دہشت گردی کے شبہے میں تین افراد گرفتار

لیور پول میں ٹیکسی دھماکہ، دہشت گردی کے شبہے میں تین افراد گرفتار

لیورپول میں ہسپتال کے باہر ٹیکسی میں دھماکا ہوا تھا، واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس نے ٹیکسی دھماکے میں دہشت گردی کے شبہے میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے اس سے قبل واقعہ میں دہشت گردی کا شبہ ظاہر نہیں کیا تھا، دھماکہ جنگ عظیم دوئم میں ہلاک فوجیوں کی یاد میں ملک میں خاموشی اختیار کرنے کے وقت ہوا۔