واشنگٹن:(دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہیروں، مشروبات اور سمندری خوراک پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں براہ راست مداخلت کے امکان کو رد کردیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ نیٹو کو روس کے خلاف کھڑا کرنا تیسری جنگ عظیم کا آغاز ہوگا، ہم یوکرین میں روس کے خلاف جنگ نہیں لڑیں گے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔