سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

سعودی میڈیا کے مطابق جدہ کے کنگ فیصل ہسپتال میں شاہ سلمان کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ شاہی محل سے جاری بیان میں بیماری کی نوعیت نہیں بتائی گئی۔

اُدھر وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ اور پاکستانی عوام خادم حرمین شریفین کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ شاہ سلمان کی عمر چھیاسی برس ہے۔