کڈونا: (ویب ڈیسک) مغربی افریقی ملک نائجیریا کے ایک گاؤں میں مسلح افراد نے تباہی مچا دی، اندھا دھند فائرنگ سے 38 افراد جان کی بازی ہار گئے،درجنوں گھر راکھ کے ڈھیر میں بدل گئے۔
جنوبی کڈونا پیپلز یونین کے ترجمان لوکا بنیات نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ اتوار کی رات دیر گئے شروع ہوا اور پیر کی صبح تک جاری رہا، اس دوران مسلح افراد نے لوگوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا اور کچھ افراد کو تیز دھار چھریوں سے قتل کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ہول ناک واقعے میں38 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 12 افراد بچ گئے، جنھیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، حملہ آوروں نے 100 سے زائد گھروں کو بھی جلا کر راکھ کر دیا۔
Gunmen killed at least 38 people and burned more than 100 houses in Nigeria s Kaduna state, residents and a local community group said, a region chronically marred by armed violence https://t.co/EhOXiMZbUH pic.twitter.com/eoTQT8PCzm
— Reuters (@Reuters) December 20, 2022
ایک رہائشی نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے اس جگہ بہت سے دوستوں، ان کے والدین، چچاؤں، اور سرپرستوں کو کھو دیا، اگر آپ نیچے جائیں تو دو گلیوں میں آپ کو ہر طرف لاشیں نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ مسلح افراد کے گروہوں نے حالیہ برسوں میں شمال مغربی نائجیریا میں سینکڑوں مقامی کمیونٹیز پر حملے کیے ہیں، دوسری طرف شمال مشرقی نائجیریا مذہبی عسکریت پسندوں کے حملوں کی زد پر ہے۔