مدینہ منورہ میں گداگری پر 2 پاکستانیوں سمیت 3 افراد گرفتار

Published On 20 December,2022 10:26 pm

جدہ : (ویب ڈیسک) مدینہ منورہ میں گداگری کرنے پر تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو مساجد اور دکانوں کے سامنے گداگری پر گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار گداگروں میں 2 پاکستانی اور ایک مصری شامل ہے۔

ترجمان پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ صدقہ اور خیرات متعلقہ ادارے کودیں پیشہ ورگداگروں کونہ دیں۔