ریاض : (ویب ڈیسک )سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) ریاض کے شمال میں 2 کلومیٹر لمبا ٹاور بنانے پر غور کر رہا ہے۔
غیر ملکی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق، خطے میں بلند ترین عمارتیں تعمیر کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹاور کی تعمیر پر 5 بلین ڈالر لاگت آسکتی ہے، اگر یہ آگے جاتا ہے تو یہ ٹاور دنیا کی سب سے اونچی عمارت دبئی کی برج خلیفہ سے زیادہ بلند ہوگا جس کی لمبائی 828 میٹر ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دنیا کی بلند ترین عمارت کے ڈیزائن کیلئے آٹھ بین الاقوامی کمپنیوں کو دعوت دے دی گئی ہے جن میں Killa Design سمیت دیگر انٹرنیشنل فرمیں شامل ہیں۔