برطانوی شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا

Published On 29 April,2023 07:52 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی تاریخی شاہی سٹون آف ڈیسٹنی کو سکاٹ لینڈ سے لندن منتقل کر دیا گیا ہے۔

برطانوی بادشاہت کیلئے مقدس سمجھے جانے والے تاریخی پتھر سٹون آف ڈیسٹنی کو سخت سکیورٹی میں سکاٹ لینڈ کے ایڈن برگ قلعے سے روانہ کیا گیا، تقریب میں سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف خصوصی طورپر شریک ہوئے۔

سٹون آف ڈیسٹنی کے نام سے جانا جانے والا یہ پتھر نویں صدی سے برطانوی اور سکاٹش بادشاہوں کی تاج پوشی کیلئے استعمال ہوتا آ رہا ہے، شاہ چارلس سوم کی رسم تاجپوشی 6 مئی کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہو گی۔

Advertisement