لندن : (دنیانیوز /ویب ڈیسک ) برطانوی بادشاہ چارلس کے کینسر کے علاج میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات پھر سے سرانجام دیں گے۔
شاہی محل بکنگھم پیلس نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں بادشاہ چارلس کی عوامی خدمات سر انجام دینے میں واپسی اور ان کے علاج میں مثبت پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بادشاہ چارلس منگل کوکینسرسینٹرکا علامتی دورہ کریں گے اور وہ آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات سر انجام دیں گے۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بادشاہ چارلس موسم گرما میں جاپان کے شہنشاہ اور ملکہ کی میزبانی بھی کریں گے۔
اس سے قبل دورانِ علاج ملکہ کمیلا، ولی عہد شہزادہ ولیم ان کی جگہ ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ بادشاہ چارلس کے کینسر کا علاج فروری میں شروع ہوا، کینسر کی تشخیص بادشاہ چارلس کے پروسٹیٹ کے علاج کے دوران ہوئی تھی، بکنگھم پیلس کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ بادشاہ کس قسم کے کینسر میں مبتلا ہیں۔