تصاویر : شاہ چارلس سوم کی زندگی کے اہم لمحات

Published On 05 May,2023 11:39 am

لندن : (ویب ڈیسک ) برطانیہ کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک ولی عہد رہنے والے چارلس سوم اب بادشاہ بن چکے ہیں ، 70 برسوں پر محیط ان کی ولی عہدی کے باعث وہ تخت نشین ہونے والے سب سے عمر رسیدہ سربراہِ مملکت بنے ہیں۔

شاہ چارلس سوم کی زندگی کی عکاسی کرنے والے اہم لمحات کی تصاویر دیکھیں۔

کنگ چارلس III، جو پہلے پرنس چارلس کے نام سے مشہور تھے، 14 نومبر 1948 کو بکنگھم پیلس میں پیدا ہوئے۔

وہ ملکہ الزبتھ دوم اور پرنس فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا کے چار بچوں میں سب سے بڑے ہیں ، چارلس تین سال کی عمر میں اس وقت وارث بنے جب ان کے دادا جارج ششم، 6 فروری 1952 کو 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، اور ان کی والدہ تخت پر براجمان ہوئیں۔

18 جولائی، 1949 کو انگلینڈ میں آٹھ ماہ کے شہزادہ چارلس، بائیں طرف، اور انکے والد فلپ، موسم گرما کی رہائش گاہ ونڈلیسام مور پر تصویر کے لیے پوز دے رہے ہیں۔   

11 جون 1969 کو ویلز کے پرنس چارلس، رائل رجمنٹ کے کرنل ان چیف کی وردی میں ویلز کے کارڈف کیسل میں رجمنٹ میں سلامی دے رہے ہیں۔

اُنھوں نےفوجی خدمات انجام دینے کی خاندانی روایت کو قائم رکھا۔ یہاں وہ 20 مئی 1969 کو رائل ایئرفورس کے ایک طیارے میں ہیں ، اُنھوں نے پہلے رائل ایئرفورس میں ہوابازی کی تربیت حاصل کی اور پھر ڈارٹمتھ میں رائل نیول کالج چلے گئے۔

یکم جولائی 1969 میں چارلس کو پرنس آف ویلز کا خطاب دیا گیا، اس موقع پر اُنھوں نے انگریزی اور ویلش زبانوں میں تقریر کی۔

 

20 نومبر 1972 کو لندن کے بکنگھم پیلس میں ملکہ الزبتھ دوم، درمیان میں بائیں اور پرنس فلپ، بائیں سے، پرنس چارلس، پرنس ایڈورڈ، پرنس اینڈریو اور شہزادی این اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

ان کی شادی 1981 سے 1996 تک شہزادی ڈیانا سے ہوئی جس نے برطانوی بادشاہت پر دیر پا اثر چھوڑا ، اور ان کے دو بچے پرنس ولیم اور پرنس ہیری تھے۔

سال 1982 میں شہزادہ ولیم اور پھر 1984 میں شہزادہ ہیری کی پیدائش کے باوجود یہ شادی نہ چل سکی اور جولائی 1996 میں  ناقابلِ سمجھوتہ اختلافات  کو وجہ بنا کر چارلس اور ڈیانا الگ ہو گئے۔

 

سال 1997 میں ڈیانا کی ایک کار حادثے میں اچانک وفات کے بعد چارلس نے اصرار کیا کہ اُن کا جنازہ شاہی روایات اور اعزازات کے ساتھ ہو۔

شاہ چارلس اپنے بچوں کے ہمراہ تعطیلات کے دوران

2005 ، وہ شاہی خاندان کے پہلے رکن تھے جن کی ایک سویلین تقریب میں شادی ہوئی، شادی کے بعد کمیلا ڈچز آف کارن وال بنیں اور چارلس کی تخت نشینی کے بعد وہ ملکہ شریکِ حیات بن گئیں۔

ملکہ الزبتھ 8 مئی 2013 کو لندن میں پرنس چارلس کے ساتھ ہاؤس آف لارڈز میں پارلیمنٹ کے ریاستی افتتاح کے دوران اپنی تقریر کر رہی ہیں۔

چارلس کے  پہلے پوتا پوتی جارج اور شارلٹ 2013 اور 2015 میں پیدا ہوئے تھے

شاہ چارلس اپنے والد شہزادہ فلپ کے جنازے کے موقع پر ونڈزر کاسل میں، اس وقت وہ واضح طور پر افسردہ نظر آئے۔

 ستمبر 2022 کو ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کی ایک تصویر

چارلس 8 ستمبر 2022 کو اپنی والدہ کی موت کے بعد بادشاہ بنے ، ان کی تاج پوشی کی تقریب  کل 6 مئی 2023 کو ہوگی۔
 

Advertisement