روسی فوجی کمپنی کی پیوٹن کو قریبی جرنیلوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت

روسی فوجی کمپنی کی پیوٹن کو قریبی جرنیلوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویگنر کے چیف کا یہ بیان فوجی کمپنی اور کریملن کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔ یوگینی نے یوکرین کے جوابی کارروائی کیخلاف روس کی دفاعی صلاحیت پر بھی سوال اٹھایا،

پریگوزین نے کہا کہ روسی ریاست ملک کا دفاع کرنے سے قاصر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ روسی جنرل پوٹن کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج جنگ میں فرنٹ یونٹوں میں سے ایک دشمن کو پیٹ دکھا کر بھاگ گیا۔ یوگینی کا مطالبہ تھا کہ اسے ملک کیخلاف غداری کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔