دنیا
خلاصہ
- ماسکو: (شاہد گھمن) روسی ایوانِ صدر نے کہا ہے کہ امریکہ میں منجمد روسی اثاثوں کی کل مالیت کا درست تعین تو ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم یہ رقم 5 ارب امریکی ڈالر سے کچھ کم ہے۔
اس حوالے سے معلومات کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بریفنگ کے دوران فراہم کیں، پیسکوف نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں درست رقم نہیں بتاؤں گا، البتہ اتنا کہہ سکتا ہوں کہ یہ تقریباً 5 ارب ڈالر سے کم ہے۔
ترجمان نے یاد دہانی کرائی کہ امریکی حکام پہلے ہی 1 ارب ڈالر منجمد روسی اثاثوں میں سے بورڈ آف پیس کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، تاکہ یہ رقم انسانی بنیادوں پر فلسطینیوں کی امداد کے لیے استعمال کی جا سکے۔
پیسکوف نے بتایا کہ یہ معاملہ گزشتہ روز روسی صدر ولادی میر پوتن اور فلسطینی صدر محمود عباس کی ملاقات کے دوران بھی زیرِ بحث آیا۔