بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گرکرتباہ

Published On 01 June,2023 02:46 pm

نیودہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گرکرتباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ائیرفورس کا تربیتی طیارہ جمعرات کے روز ریاست کرناٹکا کے علاقے سورتی میں گرکرتباہ ہوا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جس دوران حادثہ پیش آیا اس وقت طیارہ معمول کی تربیتی پروازپر تھا، یہ حادثہ بنگلورو شہر سے 136 کلو میٹر دور چمراج نگر ضلع میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں طیارے میں موجود کریو کے ارکان محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور طیارہ گرنے کی وجوہات کا فوری طور پرتعین نہیں کیا جاسکا ۔

خیال رہے کہ بھارتی افواج میں فضائی حادثات روزمرہ کا معمول بن گیا ہے ، گزشتہ کئی ماہ میں بھی بھارتی افواج کے بے شمار طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔