فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت کیخلاف دنیا سراپا احتجاج، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Published On 28 October,2023 10:07 pm

لندن: (دنیا نیوز) فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانیہ، کینیڈا، نیوزی لینڈ، ترکیہ، لبنان، یمن، انڈونیشیا سمیت دنیا بھر میں مظاہرین نے عالمی سطح پر غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

لندن میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرین نے اسرائیلی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے فلسطینیوں کو ان کا حق دلانے اور غزہ میں بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

ترکیہ میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، اسرائیلی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

کینیڈا، نیوزی لینڈ، لبنان، یمن، انڈونیشیا سمیت دنیا بھر میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے گئے، ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا۔