غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان چھڑپیں مقبوضہ مغربی کنارے میں ہوئیں، چھڑپوں میں 8 فلسطینی شہریوں کے جام شہادت نوش کرنے اور متعدد کی زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ابتدائی طبی امداد روکنے کی وجہ سے زیادہ شہادتیں ہوئیں، صہیونی فورسز مقبوضہ مغربی کنارے میں مواصلاتی نظام اور انفراسٹریکچر کو تباہ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کی بمباری سے شہید شہریوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔