غزہ میں جارحیت پر خاموش رہنے والے بھی قتل عام کے ذمہ دار ہیں، محمود عباس

غزہ میں جارحیت پر خاموش رہنے والے بھی قتل عام کے ذمہ دار ہیں، محمود عباس

اپنے ایک بیان میں فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ غزہ کے لوگ وحشیانہ جنگ کا سامنا کر رہے ہیں، غزہ کے لوگوں کی کھلے عام نسل کشی کی جا رہی ہے، صیہونی فوج مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی نہتے فلسطینیوں کیخلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین ہمارا واحد وطن ہے اور ہم اس کا متبادل قبول نہیں کریں گے، یہ فلسطینیوں کے وجود، قومی شناخت اور مذہب کے خلاف جنگ ہے۔