کیوبن صدر کی قیادت میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلی، ایک لاکھ شہریوں کی شرکت

Published On 25 November,2023 02:47 am

ہوانا: (ویب ڈیسک) کیوبا میں صدر مائیگیل ڈیاز کینل کی قیادت میں امریکی سفارتخانے کے سامنے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبا میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی امریکی سفارت خانے کے سامنے سے گزری تو شرکاء نے امریکا مخالف نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ : اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز

ریلی کے شرکا نے فلسطینی جھنڈے اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن میں غزہ میں بمباری بند کرنے اور اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا، ریلی نے ایک گھنٹے تک علاقے بھر کا گشت کیا اور مظلوم فلسطینیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

ریلی کی قیادت کرنے والے کیوبا کے صدر مائیگیل ڈیاز کینل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں بمباری کو مستقل بنیادوں پر بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، کیوبا کی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ ریلی میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی جن میں اکثریت نوجوان طلبا کی تھی۔