دبئی: (دنیا نیوز) امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ میں محفوظ اور پائیدار امن کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
کوپ 28 سمٹ میں شرکت کے بعد دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے غزہ کے مستقبل پر ملاقاتیں تعمیری رہیں، بات چیت بنیادی طور پر غزہ کی پٹی پر مرکوز رہی۔
دوسری جانب قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع سے متعلق کسی فیصلے پر نہیں پہنچنے، جنگ بندی کے فوری بعد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر افسوس ہے۔
قطر نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کی بحالی کیلئے حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، اپنے ثالث کاروں کے ساتھ ایک بار پھر انسانیت کیلئے جنگ میں وقفے کے اقدامات کیلئے پرعزم ہیں۔