لندن: (دنیا نیوز) ٹوگیدر فار ہیومنیٹی کے زیر اہتمام اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ڈاوئننگ سٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ٹوگیدر فار ہیومنیٹی کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہرے میں عیسائی، یہودی اور مسلم کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی، اسرائیل حماس جنگ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔
شرکاء نے جنگ بندی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ مزید کتنے افراد کی ہلاکت کے بعد جنگ بندی کا مطالبہ کرے گا، فوری جنگ بند کرکے مزید بے گناہ افراد کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جائے۔
شرکاء نے کہا کہ جنگ میں چھ ہزار سے زائد بچے ہلاک ہوچکے ہیں، جنگ سیاستدانوان کی ناکامی ہے، لیب ڈیم رکن پارلیمننٹ لیلی موران ، سٹیلا کریسی آج مختلف عقائد رکھنے والے امن کیلئے ایک جگہ جمع ہوئے ہیں۔
سٹیلا کریسی رکن پارلیمنٹ غزہ کی صورت حال کے سبب نفرت انگیز جرائم کا بڑھنا ناقابل قبول ہے، کسی ایک فریق کی حمایت کا یہ مطلب نہیں کہ دہشت گردی کی حمایت کی جائے۔