برطانیہ: برفباری کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر

Published On 17 January,2024 09:27 am

لندن : (ویب ڈیسک ) برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یارک شائر، اسٹیفورڈ شائر، ڈربی شائر سمیت ویلز اور سکاٹ لینڈ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

برطانیہ کی کئی اہم شاہراہوں پر برف کے باعث ٹریفک متاثر ہے، برفباری کے سبب فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا ہے اور پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

حکام کی جانب سے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ درجۂ حرارت منفی 10 سے 15 ڈگری تک گرسکتا ہے۔