غزہ: غذائی قلت شدت اختیار کر گئی، بھوک اور پیاس سے مزید 2 فلسطینی شہید

Published On 11 March,2024 06:45 am

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں غذائی قلت مزید شدت اختیار کر گئی، بھوک اور پیاس کے باعث مزید 2 فلسطینی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

غیرملکی رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے ساتھ خوراک کی قلت کی وجہ سے بھی شہریوں کے مرنے کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں 2 افراد کئی روز تک بھوک اور پیاس سے نڈھال رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے، بھوک سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیل نے تازہ حملے کر کے مزید 15 فلسطینیوں کو شہید کر دیا جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والے شہریوں کی تعداد 100 ہو گئی ہے جبکہ 120 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے جاری حملوں کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 31 ہزار 45 فلسطینی شہید جبکہ 72 ہزار 654 زخمی ہو چکے ہیں، شہداء میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے