بے قابو ٹرک شادی کی تقریب میں جا گھسا، 6 افراد ہلاک اور10 زخمی

Published On 13 March,2024 07:49 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک تیز رفتار ٹرک شادی کی تقریب میں عین اُس وقت جا گھسا جب وہاں مہمانوں کو کھانا کھلایا جا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ مبینہ طور پر ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیش کا عمل جاری ہے۔ مجرمانہ غفلت ثابت ہونے پر ٹرک ڈرائیور کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔