پیانگ یانگ :(ویب ڈیسک ) شمالی کوریا نے مبینہ وسط مدتی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریائی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے میزائل سمندر میں فائر کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیراعظم نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات خطے کا استحکام اور امن متاثر کر رہے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا جنوبی کوریا میں انتخابات سے قبل الجھن پیدا کرنے کی کوشش کر رہاہے، ایسی اشتعال انگیزی صرف جنوبی کوریا کے عوام کو متحد کرے گی۔