واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کرلی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل پر حملے کے خلاف ایران پر مزید پابندیاں لگانےکیلئے تیار ہے، امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن پابندیوں کا اعلان آئی ایم ایف کے اجلاس میں کریں گے، دوسرے ممالک کے وزرائے خزانہ پر بھی پابندیوں کیلئے دباؤ ڈالیں گے۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کو روکے گا، امریکا خطے کے امن کیلئے اپنے شراکت داروں کی بھرپور مدد کرے گا۔
جینٹ ییلن کا کہنا ہے کہ ایران کے اقدامات سے مشرق وسطیٰ میں استحکام کو خطرہ لاحق ہے، امریکا پابندیاں استعمال کرے گا اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔