تہران: (دنیا نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صوبے اصفہان میں گزشتہ رات اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملے کیخلاف تہران میں سینکڑوں لوگ پر نکل آئے، شرکاء نے اسرائیل مخالف نعرے بازی کی، مظاہرین نے بینرز، ایران اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایرانی شہراصفہان پرفضائی حملہ، ایران کے کئی شہروں میں پروازیں معطل
دارالحکومت تہران کے مختلف حصوں میں اسرائیل مخالف ریلیاں بھی نکالی گئیں، شرکاء نے اسرائیل پر جوابی حملے کی بھرپور حمایت کی، مظاہرین نے مرگ بر امریکا اور مرگ بر اسرائیل کے نعرے لگائے اور کہا کہ اسرائیل کو ایران میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔