تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے اسرائیل پر 13 اپریل کو کیے گئے جوابی حملہ پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی پاسداران انقلاب سے اظہار تشکر کیا ہے۔
تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل پر حملے میں کتنے میزائل داغے اور کتنے ہدف پر لگے یہ بنیادی بات نہیں، اہم بات یہ ہے کہ اسرائیل پر حملے میں ایران نے طاقت کا مظاہرہ کیسے کیا۔
آیت اللّٰہ سید علی خامنہ نے مزید کہا کہ ایرانی افواج مسلسل عسکری جدت جاری رکھیں اور دشمن کی چالوں کو سیکھیں۔
واضح رہے کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر یکم اپریل کو کیے گئے اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا تھا، 13 اپریل کے حملے میں ایران نے اسرائیل پر 300 سے زیادہ ڈرونز اور میزائل فائر کیے تھے۔