مکہ مکرمہ (ذیشان یوسفزئی) وزٹ ویزا کے حامل 153,000 سے زیادہ افراد کو حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر واپس بھیجا گیا۔
سعودی عرب کے محکمہ داخلہ میں حج سکیورٹی فورسز کمانڈز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جلد حج بیت اللہ شریف خادمین الحرمین الشریفین کی سپورٹ سے سمارٹ حج بن جائے گا، حاجیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہماری بنیادی ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عازمین دوران حج سیاسی نعروں سے پرہیز کریں: سعودیہ نے خبردار کر دیا
سعودی حکام نے بتایا کہ حج پرمٹ سے محروم افراد کو مقدس مقامات میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے، مکہ شہر کے داخلی راستوں پر ایک سکیورٹی کارڈن نافذ ہے تاکہ غیر مجاز کا داخلہ روکا جا سکے، حج اور حاجیوں کی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے، سعودی حج کے کوائف کی خلاف ورزی کرنے والی 97,000 سے زیادہ گاڑیوں کو واپس کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ وزٹ ویزے پر حج کرنے کی اجازت نہیں ہے، حج کی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے اور اس کا اعلان پہلے کیا گیا تھا، سکیورٹی حکام کو تمام تر مٹیریل، مکینیکل اور انسانی وسائل فراہم کئے گئے ہیں تاکہ حجاج کی سلامتی کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: 5 روزہ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز 14 جون سے ہو گا
سعودی حکام کے مطابق سکیورٹی پوائنٹس پر سختی کی وجہ سے خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔