عازمین دوران حج سیاسی نعروں سے پرہیز کریں: سعودیہ نے خبردار کر دیا

Published On 08 June,2024 08:15 pm

ریاض: (دنیا نیوز) عازمین دوران حج سیاسی نعروں سے پرہیز کریں، سعودی حکام نے خبردار کردیا۔

سعودی وزیر حج وعمرہ توفیق الربیعہ نے حج انتظامات سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج عبادت کیلئے ہے نہ کہ سیاسی نعروں کے لئے، حج عاجزی، سکون اور روحانیت کا اعلیٰ ترین مظہر ہو۔

سعودی وزیر نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہر کوئی امن کے ساتھ تمام مناسک ادا کرسکے۔