بھارت میں ایڈز کی وبا بے قابو، مزید 828 کیسز رپورٹ

بھارت میں ایڈز کی وبا بے قابو، مزید 828 کیسز رپورٹ

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تریپورہ کی ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ریاست تریپورہ میں روزانہ کی بنیاد پر ایڈز کے 5 سے 7 نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ موذی مرض سے متاثرہ طلبا کی تعداد 828 ہوگئی جب کہ 47 طلبا ہلاک ہوچکے ہیں۔

ریاست تریپورہ کے ایڈز زدہ طلبا نے ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا چھوڑ دی ہے، اسی طرح دیگر ریاستوں سے تریپورہ آنے والے طلبا واپس اپنے علاقوں میں جا رہے ہیں۔

تاحال ایڈز کے اتنی تیزی سے پھیلنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 220 سکولوں اور 24 کالجوں میں طلبا انجیکشن کے ذریعے منشیات کا استعمال کر رہے ہیں۔