اسماعیل ہانیہ کے قتل کا جواب صحیح وقت اور صحیح جگہ پر دینگے: ایرانی سپیکر

اسماعیل ہانیہ کے قتل کا جواب صحیح وقت اور صحیح جگہ پر دینگے: ایرانی سپیکر

انہوں نے کہا کہ ہمارے مہمان کو ہماری سر زمین پر نشانہ بنایا گیا اور قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہانیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔

حماس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہانیہ شہید ہوئے، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔