تہران: (ویب ڈیسک) ، جنگی مشقیں اسرائیل کے حالیہ حملے کا جواب دینے کی تیاری کے سلسلے میں ایران میں افواج کی مسلسل جنگی مشقیں جاری ہیں۔
تہران سے ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگی مشقوں میں ایرانی بحریہ اور فوجی دستے بھی شامل ہیں، ان مشقوں کا مقصد ایرانی بحریہ کو بحری چیلنجز کا دفاعی جواب دینے کے لیے تیار رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران روس کو بیلسٹک میزائل دینے سے باز رہے، ہمارا ردعمل سنگین ہوگا : امریکا
ایرانی بحری و بری فوج کے لیے جنگی مشقوں کا انعقاد ایرانی صوبے گیلان میں کیا گیا اور مشقوں کے لیے بحر کیسپیئن کا انتخاب کیا گیا ہے۔