اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو بھلایا نہیں جاسکتا، جوابی کارروائی ناگزیر ہے: ایران

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو بھلایا نہیں جاسکتا، جوابی کارروائی ناگزیر ہے: ایران

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد بغیری نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کو بھُلایا نہیں جاسکتا، اس جرم کا بدلہ یقینی ہے، چاہے مزاحمتی فورسز لیں یا ایران۔

انہوں نے کہا کہ ایران میڈیا گیمز اور اشتعال انگیزیوں کاشکار نہیں ہوگا، ایران جوابی کارروائی کا طریقہ اور وقت احتیاط سے طے کرے گا، مزاحمتی فورسز اپنی صلاحیتوں اور جائزوں کے مطابق بدلہ لیں گی۔