برطانوی حکومت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے 30 لائسنس معطل کردئیے

Published On 02 September,2024 10:35 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی حکومت کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی پر نظر ثانی ،اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے 30 لائسنس معطل کردئیے گئے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ بعض ہتھیار انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں استعمال ہونے کا خدشہ تھا، ایسی اشیا کی فروخت روک دی جو غزہ میں استعمال ہو سکتی ہیں۔

ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ ممنوعہ اشیا کی فہرست میں طیاروں اور ڈرونز کے پرزے بھی شامل ہیں، یہ فیصلہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر مکمل پابندی نہیں ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اقدامات سے اسرائیل کی سکیورٹی پر اثر نہیں پڑے گا، ایف 35طیاروں کے پرزے پابندی کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔