اسرائیل کا جنوبی لبنان میں گاڑی پر حملہ، دو افراد ہلاک

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں گاڑی پر حملہ، دو افراد ہلاک

وزارتِ صحت نے کہا کہ الناقورہ میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، یہ نہیں بتایا گیا آیا کہ وہ عام شہری تھے۔

ایک سکیورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ گاڑی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج (یو این آئی ایف آئی ایل) کے ساتھ معاہدے کے تحت صفائی کرنے والی کمپنی کی تھی، یہ فوج اسرائیل کے ساتھ سرحد پر تعینات ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے میں مارے جانے والے دونوں افراد اس کمپنی کے ملازم اور آپس میں کزن تھے اور دونوں الناقورہ سے تعلق رکھتے تھے جو لبنان کی اسرائیل کے ساتھ سرحد کے برابر واقع ایک قصبہ ہے۔