ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جرمنی کی ہم منصب اینالینا بیئرباک نے ملاقات کی۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق استقبالیہ تقریب میں دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی اور جرمن وزرائے خارجہ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور بحران کے حل کے لئے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔
ملاقات میں جرمنی میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ عبد اللہ بن خالد بن سلطان، وزارت خارجہ کے سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور مغربی امور کے ذمہ دار خالد السبیعی بھی موجود تھے۔