تیونس میں صدارتی امیدوار ایاشی زیمل کو 12 سال قید کی سزا سنا دی گئی

Published On 02 October,2024 01:30 am

تیونس: (ویب ڈیسک) تیونس میں ایک صدارتی امیدوار ایاشی زیمل کو 12 سال کی قید سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایاشی زیمل (ایک سابق قانون ساز جو کہ معمولی سی لبرل پارٹی کے سربراہ تھے) کے وکیل عبدالستار مسعودی نے بتایا کہ صدارتی امیدوار کو چار مقدمات میں سزا سنائی گئی، انہوں نے بتایا کہ یہ سزا ایاشی زیمل پر دو ہفتوں میں ان کو سنائی جانے والی تیسری سزا ہے۔

تیونس میڈیا کے مطابق گزشتہ بدھ کو کرمنل چیمبر آف دی جندوبہ کورٹ آف فرسٹ انسٹانس نے ایاشی زیمل کو قصداً جعلی سند استعمال کرنے پر چھ ماہ کی سزا سنائی تھی۔

عبدالستار مسعودی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اور غیر منصفانہ فیصلہ ہے اور اس کا واضح مقصد ان کے مؤکل کو الیکشن میں کمزور کرنا ہے۔