جنوبی شام میں اسرائیل کا 3 طیارہ شکن ریڈار سٹیشنوں پر حملہ

Published On 02 October,2024 01:53 am

دمشق: (ویب ڈیسک) جنوبی شام میں اسرائیل نے 3 طیارہ شکن ریڈار سٹیشنوں پر حملہ کردیا۔

شام کے دو فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے جنوبی شام میں کم از کم تین طیارہ شکن ریڈار سٹیشنوں پر حملہ کیا ہے جن میں سے ایک سٹیشن فوجی ہوائی میدان میں نصب تھا۔

ڈرون حملوں نے السویداء شہر کے مغرب میں دو ریڈار سٹیشنوں کو نشانہ بنایا جن میں سے ایک اس علاقے میں ایک ایئربیس میں نصب تھا، ایک اور ڈرون نے ملحقہ صوبہ درعا میں ایک ریڈار سٹیشن کو نشانہ بنایا، وہ جنوبی علاقے میں شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام کا حصہ ہے۔