واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا کے نائب وزیرِخارجہ کرٹ کیمبل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے اسرائیل پر ایرانی حملے کا خود جواب دینے پر غور کررہا ہے ۔
کرٹ کیمبل کا کہنا ہے کہ ایران نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، ایران کو جواب دینے کا صرف اسرائیل نہیں سوچ رہا، امریکا بھی یہی ارادہ ہے، وہ بھی ردِعمل کے آپشنز پر غور کر رہا ہے، کرٹ کیمبل نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن بھی کہہ چکے ہیں کہ یہ امریکا کی سلامتی کا معاملہ ہے۔
اقوام متحدہ میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اسرائیلی مندوب نے کہا ہے کہ ایران کو اسرائیل پر حملے کی سخت بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، حملہ ناکام بنانے میں پارٹنرز کی معاونت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتا رہا، اسرائیل پر حملہ بھی دہشتگردی ہے: امریکا
اسرائیلی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران حزب اللہ، حماس اور حوثیوں کے پیچھے چھپتا تھا، کل رات کے حملے نے ایران کو بے نقاب کردیا، نصراللہ کا بدلہ لینے کی کوشش میں ایران نے ثابت کردیا وہی حزب اللہ ہے، ہم ایسا بدلہ لیں گے جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی صدر جو بائیڈن نے کُھل کر کہا تھا کہ ایران سمیت تمام ممالک اسرائیل کو نشانہ بنانے سے باز رہیں کیونکہ اُس کا موثر دفاع یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل پرحملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ، قیمت چکانا ہوگی : نیتن یاہو
امریکی قیادت نے کہا تھا کہ اسرائیل کا دفاع کے موثر دفاع کے لیے اس سے بھرپور اشتراکِ عمل کیا جائے گا، امریکا قدم قدم پر اسرائیل کے ساتھ ہے اور ہر حملے کو ناکام بنانے کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کرتا رہے گا۔