نیویارک : (ویب ڈیسک ) امریکا میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا اسرائیل پر ایرانی حملے پر ردعمل سامنے آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوت ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے میری وابستگی غیر متزلزل ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ایران اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف امریکا ہر ضروری اقدام کرے گا ، اامریکی افواج اور مفادات کے دفاع کے لیے جو بھی اقدام ضروری ہوگا کریں گے۔
واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 کے قریب بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے ہوئے، اس دوران دارالحکومت سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجائے جاتے رہے اور تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیا گیا۔