تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی سرکاری میڈیا نے حملے میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے نیٹزارم کوریڈور پر واقع اسرائیلی ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا، نیٹزارم کوریڈور شمالی غزہ کو جنوب سے الگ کرنے کیلئے اسرائیلی حملے کے ابتدائی دنوں میں قائم کیا گیا تھا۔
پاسداران انقلاب نے بتایا کہ اسرائیلی فوج میڈیا پر سنسر شپ کے ذریعے اپنے نقصان کو چھپا رہی ہے۔