پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس نے شہریوں کے ممکنہ انخلا کیلئے فوجی بحری جہاز لبنان روانہ کر دیا۔
فرانس کی مسلح افواج کی جنرل سٹاف کمیٹی نے بتایا کہ فرانس کی بحریہ کا ایک جہاز گزشتہ روز ملک کے جنوب مشرق سے روانہ ہوا، یہ بحری جہاز احتیاطاً لبنانی ساحل کے نزدیک تعینات ہو گا تاکہ فرانسیسی شہریوں کو نکالنے کی ضرورت پڑنے پر کام آ سکے۔
مذکورہ ذمے دار کے مطابق فرانس کا جنگی ہیلی کاپٹر (PHA) بردار جہاز 5 سے 6 روز میں بحیرہ روم کے مشرق میں واقع علاقے پہنچے گا، جہاز پر ہیلی کاپٹر اور جنگجو دستے موجود ہیں، ذمے دار نے جہاز کا نام نہیں بتایا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں محدود زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ہے۔