بھارتی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ، 2 مزدور ہلاک، 11 زخمی

Published On 23 October,2024 01:42 am

جبل پور: (ویب ڈیسک) بھارتی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سے 2 مزدور ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے، جن میں سے دو شدید زخمی افراد علاج کے دوران چل بسے، مہاکوشل ہسپتال میں زیر علاج دیگر زخمیوں کے نام شام یلال اور رندھیری بتائے گئے ہیں، جن کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ فیکٹری کی یہ عمارت تھاؤنڈ پاوڈر بم کی تیاری کے لئے استعمال کی جاتی ہے، جو کہ ہندوستانی فضائیہ کے زیر استعمال ہے، دھماکے کی شدت کی وجہ سے پوری عمارت منہدم ہو گئی، واقعہ کے بعد عوامی حفاظت کے پیش نظر علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔