میڈرڈ: (دنیا نیوز) جنوبی اور مشرقی سپین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے ہر طرف تباہی پھیلائی ہوئی ہے جس کے باعث 214 افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق سپین میں تباہ کن سیلاب کے بعد صفائی اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہلاکتیں دو سو گیارہ ہوگئیں جبکہ ہزاروں افراد تاحال لاپتہ ہیں، ادھر والنسیا کا علاقہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
چار روز قبل طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اُمڈ آیا تھا، جان لیوا سیلاب کے بعد ملبے اٹھانے کا کام جاری ہے، پبلک پارکس، باغات اور قبرستان پیر تک بند کردیئے گئے ہیں اور سیلابی علاقوں سے بے گھر افراد کو نکانے کا عمل جاری ہے۔
ویلنسیا کے علاقے تورنیت میں 2 پاکستانی بچے بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے، امدادی ٹیموں نےآج ڈیڈ باڈیز ریکور کیں، جنھیں ڈی این کی کنفرمیشن کے بعد خاندان کے حوالے کیاجائے گا، بچوں کا تعلق پاکستان کے شہر وہاڑی سے بتایا جارہا ہے۔
سپین کے وزیر اعظم نے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے مزید پانچ ہزار فوجی دستے تعنیات کردیئے ہیں جو ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث سپین کے وزیر اعظم نے 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا تھا، حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔