ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلزکو وائٹ ہاؤس کا چیف آف سٹاف مقرر کردیا

Published On 08 November,2024 10:12 am

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف سٹاف مقرر کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوزی وائلز ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر تھیں، 67 سالہ سوزی ویلز نے امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوزی وائلز مشہور فٹبال پلیئر اور سپورٹس کاسٹر پیٹ سمرال کی بیٹی ہیں۔

انتخابات میں کامیابی کے 2 دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سوزی وائلز نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی فتوحات میں سے ایک حاصل کرنے میں میری مدد کی، وہ میری 2016ء اور 2020ء دونوں کی کامیاب مہمات کا ایک لازمی حصہ تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز مضبوط اور ہوشیار ہیں، ان کی عالمی سطح تعریف اور احترام کیا جاتا ہے۔