شارجہ: (ویب ڈیسک) شارجہ بک اتھارٹی کے زیراہتمام 43 ویں کتب میلے کا آغاز ہو گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کتب میلہ 12 دن تک جاری رہے گا، کتب میلے میں پاکستان سمیت 112 ممالک کے2500 سے زائد پبلشرز حصہ لے رہے ہیں۔
عالمی کتب میلہ میں کتب بینی کے شعور کو اجاگر کرنے کے ساتھ کانفرنسز بھی منعقد ہوں گی، تعلیمی سیمینارز اور تیرہ سو رنگا رنگ تقریبات عالمی کتب میلہ کا حصہ ہیں۔
پبلشرز کانفرنس میں 123 ممالک اور لائبریری کانفرنس میں 30 ممالک کے 400 مندوبین شریک ہوں گے، اس کتب میلے میں 15 لاکھ سے زائد کتابوں کے ٹائٹل بھی رکھے گئے ہیں۔