بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی انٹرنیشنل فلائیٹ کی دمشق آمد

Published On 09 January,2025 02:55 am

دمشق: (ویب ڈیسک) بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی انٹرنیشنل فلائیٹ دمشق کے ہوئی اڈے پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شام میں بشار الاسد کی حکومت خاتمے کے بعد پہلی بین الاقوامی تجارتی پرواز گزشتہ روز قطر سے دمشق کے ہوائی اڈے پر اتری، اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی اطلاع دی ہے کہ رائل جارڈن ایئر لائنز کا ایک طیارہ آزمائشی پرواز پر دمشق روانہ ہوا۔

شام کے سول ایوی ایشن ریگولیٹری کمیشن کے سربراہ کیپٹن ہیتھم میستو جو ماہرین کی ایک ٹیم کے ساتھ پرواز میں سوار تھے نے کہا کہ اس کا مقصد باقاعدہ پروازیں دوبارہ شروع کرنے سے پہلے دمشق کے ہوائی اڈے کی حالت کا جائزہ لینا ہے۔