قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی فوج خواہ وہ کسی بھی ملک کی ہو غزہ میں تعینات نہیں کی جاسکتی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ فائر بندی کے لئے انتہائی کوششوں کے باوجود غزہ کے سمجھوتے تک پہنچنے میں اصل مشکل سیاسی ارادے کے عدم وجود میں پوشیدہ ہے۔
مصری وزیر کے مطابق فلسطینی عوام کا اپنے حقوق کو پوری طرح حاصل کرنا نا گزیر ہے، انہوں نے باور کرایا کہ دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج کی موجودگی میں مصر کے لئے سرحدی گزر گاہ کھولنا ممکن نہیں ہے۔