کانگو میں باغیوں کا اہم شہر گوما پر قبضہ، 50 سے زائد پاکستانی بھی پھنس گئے

Published On 29 January,2025 10:05 pm

اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) جمہوریہ کانگو میں حکومت مخالف باغیوں نے قبضہ کرلیا ہے جس میں پاکستانی خاندان پھنس گئے ہیں۔

کانگو کے صوبائی دارالحکومت گوما میں باغیوں نے قبضہ کرنے کے بعد پچاس سے ذائد پاکستانی میں پھنسے ہوئے ہیں، ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ گوما پر باغیوں کے قبضہ کے بعد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں، پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین، بچے اور فیملیز بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا کے رابطہ کرنا پر پھنسے ہوئے پاکستانیوں نے بتایا ہے کہ قبضے کے بعد وہ باہر نہیں نکل سکتے کیونکہ ان کی زندگیاں خطرے میں ہے، کانگو میں پاکستانی سفارت خانہ بھی موجود نہیں ہے اور اس ملک کے سفارتی معاملات تنزانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن ہی دیکھ رہا ہے۔

گوما کے شہر جہاں پر باغیوں نے قبضہ کیا ہے وہ روانڈا کے قریب پڑتا ہے، کانگو اور روانڈا کے بارڈر ایک دوسرے کے ساتھ ہے لحاظہ پھنسے ہوئے پاکستانی روانڈا میں جاسکتے ہیں اور وہاں پر پاکستانی سفارت خانہ بھی موجود ہے۔

رابطہ کرنے پر سفارت خانہ نے بتایا ہے کہ روانڈا میں موجود سفارت خانے پاکستانی شہریوں کے لیے اقدامات کررہا ہے اور جو پاکستانی کانگو بارڈر کراس کرکے روانڈا آجاتا ہے اس کے رہنے کا انتظام کررہے ہیں۔

سفارت خانے نے بتایا ہے کہ روانڈا کے حکام سے خصوصی درخواست کی ہے کہ وہ بارڈر پر پاکستانیوں کے لیے آسانی پیدا کرے، روانڈا میں پاکستانی سفارت خانے خود ان کو بارڈر کراس نہیں کر سکتا لیکن جو افراد سرحد پار کرکے پہنچ جائے ان کے رہنے کے انتظامات کرلیے ہیں۔