مالی: (دنیا نیوز) سونے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والوں زیادہ تر خواتین ہیں، متعدد افراد لاپتہ ہیں، زیادہ تر کان کن گڑھے میں پھنس گئے، کچھ کیچڑ والے پانی میں ڈوب گئے۔
بدقسمتی سے ان میں سے کسی کو بھی زندہ نہ بچایا جاسکا، خطرناک حالات کے باعث کسی بھی لاش کو بر آمد نہیں کیا جا سکا۔
علاقائی گورنر نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ کے لئے کوششیں جاری ہیں، تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔